iqra taleemul quraan

Click here to edit subtitle

Blog

qabron per phool dalna

Posted by ahmedsiddiqu266 on August 27, 2020 at 7:05 AM Comments comments (0)

قبروں پر پھول کی پتیاں ڈالنا

سوال

قبروں پر پھول کی پتیاں ڈالنا جائز ہے کہ نہیں؟ براۓمہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمادیں!

 

جواب

قبر وں پر پھول ڈالنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور ائمۂ مجتہدین سے ثابت نہیں ہے، اس لیے قبر پر پھول ڈالنا درست نہیں ہے، بلکہ پھول کے بجائے یہ رقم صدقہ وخیرات کرکے میت کو ثواب پہنچادے، یہ زیادہ بہتر ہے، تاکہ میت کو بھی فائدہ ہو اور رقم بھی ضائع نہ ہو۔

 

باقی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی جو روایت ہے کہ نبی ﷺکا دو قبروں پر گزر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ان دونوں مردوں کو عذاب ہورہا ہے، پھر آپ ﷺ نے کھجور کے درخت کی ایک تر شاخ لے کر اسے درمیان سے چیر کر دو حصہ کردیا، پھر ایک حصہ ایک قبر پر اور دوسرا حصہ دوسری قبر پر گاڑ دیا، لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ آپ نے کس مصلحت سے کیا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ امید ہے کہ جب تک یہ خشک نہ ہوں، ان سے عذاب ہلکا ہو جاوے۔(مشکاۃ;)